کل موبائل فون سروس بند رہے گی

کل موبائل فون سروس بند رہے گی

فائل فوٹو


اسلام آباد: حکومت نے حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پنجاب اور دیگر صوبوں میں جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حضرت علی کے یوم شہادت پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کراچی ٹریفک پولیس نے روٹ پلان بھی جاری کردیا ہے۔

کراچی میں تیرہ سو چھ امام بارگاہوں، آٹھ سوبیس مجالس اور تین سو تیس جلوسوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اکیس رمضان المبارک کا قدیمی مرکزی مجلس وجلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا جس سے مولانارضاحیدرخطاب کریں گے۔

ماتمی جلوس نشتر پارک سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا اور روائتی راستوں کی بجائے محفل شاہ خراسان، نوائےوقت، وی آئی پی گیٹ مزارقائد، نیوپریڈی اسٹریٹ کوریڈور تھری، صدر، بندرروڈ سے ہوتا ہوا بوقت افطارحسینیہ ایرایان پہنچ کراختتام پزیرہوگا۔

جلوس کے روٹس میں نشتر پارک، نیو ایم اے جناح روڈ، پریڈی اسٹریٹ، کھارادر اور حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ شامل ہونگے۔

جلوس شروع ہوتے ہی تمام ٹریفک کو سولجر بازار، کوسٹ گارڈ، انکل سریا چوک سے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن کی طرف جبکہ لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے والی ٹریفک کو تین ہٹی چوک سے مارٹن کوارٹر جیل روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک کو پی پی چورنگی سے صدر دواخانہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سپر ہائی وے گلبرک کی جانب سے ایم اے جناح روڈ جانے والے ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر دس سے ناظم آباد چورنگی نمبر دو کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

گلبرک سپر ہائی وے سے آنے والا ٹریفک ناظم آباد سے براستہ حبیب بینک، شیرشاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گا۔ ٹریفک کو گرومندر سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پولیس نے جلوس کے راستے میں 20 مقامات پر ڈائیورژن بنائے ہیں اورصرف انٹری پاس والی گاڑیوں کو جلوس میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔ جلوس کے راستے میں گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جلوس نمائش چورنگی پرترقیاتی کاموں کے سبب


متعلقہ خبریں