قمری کیلنڈر کے بعد رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں، فواد چوہدری



اسلام آباد: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ قمری کیلنڈر کے بعد رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں۔

پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں اینکر ثمر عباس سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اعتراف کیا کہ وزارت مذہبی امور اور ان کی وزارت میں اختلاف ہے چاند دیکھنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔

شمالی وزیر ستان میں چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے پر فواد چوہدری کا کہنا تھا پی ٹی ایم نفرت کی سیاست کرتی ہے ان کے سینے میں دل نہیں۔

حکومت کے معاشی روڈ میپ پر بات کرتے ہوئے حکومتی اکنامک ایڈوایزی کونسل کے رکن ڈاکٹر اشفاق حسن نے مشیر خزانہ کے معاشی روڈ میپ پر کڑے سوالات اٹھائے۔

اشفاق حسن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حفیظ شیخ معیشت بھول چکے ہیں، حکومت کا پہلے ٹیکس ٹارگٹ پورا نہیں ہورہا مزید 1450 ارب روپے کے ٹیکس کہاں سے اکٹھے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو عوام سے اپنا رابطہ بڑھانا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے بجٹ میں دفاع پر کٹ لگے گا۔

جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے پر بات کوتے ہوئے سابق نگران وزیر دفاع نعیم خالد لودھی کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کو پہلے بہت ڈھیل مل چکی اب ان سے طاقت کے ذریعے نمٹا جائے۔

پروگرام میں شامل رحیم اللہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ حالات خرابی کی جانب جا رہے ہیں ان سے بات چیت کی جائے طاقت مسئلے کا حل نہیں۔


متعلقہ خبریں