ازبکستان کے نائب وزیراعظم 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے


ازبکستان کے نائب وزیراعظم الیور غنی ایو دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے ہیں ،سرمایہ کاری ، بیرونی تجارت اور ٹرانسپورٹ کے نائب وزرا سمیت اعلی سطح کا وفد بھی  انکے ہمراہ اسلام آباد پہنچا ہے۔نورخان ایئربیس پر اعلیٰ حکام نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

حکام دفتر خارجہ کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیراعظم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مذاکرات کے ساتھ ساتھ  ریلویز ، منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات ، صحت اور کامرس کے وزراء سمیت مختلف حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

حکام کا کہناہے کہ ازبکستان کے نائب وزیرا عظم الیور غنی ایو کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون میں اضافہ ہو گا۔

ازبک نائب وزیراعظم کا دورہ معاشی شراکت داری اور خطے کے روابط بڑھانے میں اہم کردار اداکرے گا۔

ان کے دورے سے ازبکستان کے ساتھ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، اور دونوں ممالک کے درمیان گہری اقتصادی پارٹنر شپ کا راستہ مزید ہم وار ہوگا۔

دفتر خارجہ حکام کے مطابق ازبک وفد کے دورے سے پاکستان کے وسط ایشیائی ممالک سے روابط کو بھی مزید تقویت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان اور چین کے درمیان پانچ معاہدوں پر دستخط


متعلقہ خبریں