کوئٹہ:ائر بیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،2دہشتگرد ہلاک


کوئٹہ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے ، 4نامعلوم دہشتگردوں نے سمنگلی ائر بیس کے قریب  پولیس ناکہ پر فائرنگ کی تھی، جوابی فائرنگ میں 2دہشتگرد ہلاک جبکہ دوموقع سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سمنگلی ائر بیس کے قریب واقع پولیس ناکے پر رات گئے نامعلوم چار دہشت گردوں نے فائرنگ کی – سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے  میں دو دہشت گرد مارے گئے اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیاہے  ۔ واقعہ میں ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دی  گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:شمالی وزیرستان: مکی گڑھ چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
واضح رہے پاک فوج نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کی مکی گڑھ چوکی پر بھی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے وادی شوال کے علاقہ مکی گڑھ چوکی پر دہشتگردوں کے اچانک حملے کو ناکام بنا دیا اور مؤثر جوابی کارروائی سے دہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک فوجی جوان بھی شہید ہو گیا


متعلقہ خبریں