یورپی یونین انتخابات، 28 ملکوں میں ووٹنگ ختم

یورپی یونین انتخابات، 28 ملکوں میں ووٹنگ ختم

فوٹو: فائل


لندن: یورپی یونین کے انتخابات کے لیے 28 ملکوں میں ووٹنگ ختم ہو گئی جبکہ ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے زیادہ رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے 6 ریاستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا جن میں جرمنی، قبرص، مالٹا، نیدرلینڈز، آسٹریا اور آئر لینڈ شامل ہیں۔

یورپین انتخابات میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت سب سے آگے ہے جبکہ آسٹریا کے چانسلر کی جماعت بھی جیت کے قریب ہے۔ مالٹا کے وزیر اعظم کی جماعت نے 55 فیصد ووٹ جبکہ قبرص کے صدر کی جماعت نے 31.8 ووٹ حاصل کیے اور آئر لینڈ کے وزیر اعظم کی جماعت نے 29 فیصد ووٹ حاصل لیے۔

یہ بھی پڑھیں بریگزٹ: تھریسامے کا یورپی یونین کو 30 جون تک توسیع کے لیے خط

یورپی یونین کے انتخابات میں 40 کروڑ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ تھے

لندن نارتھ ویسٹ ریجن سے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

نارتھ ویسٹ ریجن سے بریگزٹ پارٹی نے سب سے زیادہ 5 لاکھ 41 ہزار 843 ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے نمبر پر لیبر پارٹی نے 3 لاکھ 80 ہزار 193 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اس طرح لبرل ڈیموکریٹس تیسرے اور گرین پارٹی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

نارتھ ویسٹ ریجن سے بریگزٹ پارٹی یورپی پارلیمنٹ کی 3 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے جبکہ لیبر اور لبرل ڈیمو کریٹس نے 2 ، 2 اور گرین پارٹی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ انتخابات میں حصہ لینے والے کنزرویٹیو پارٹی کے دونوں پاکستانی نژاد امیدوار سجاد کریم اور واجد خان ناکام ہو گئے۔


متعلقہ خبریں