اسٹاک مارکیٹ 6 پوائنٹس کی کمی پر بند

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان موجود رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 6 پوائنٹس کی کمی پر 35 ہزار 697 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 818 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھی گئی تاہم کچھ دیر میں ہی اسٹاک منفی زون میں ٹریڈ کرتے نظر آئی۔

فوٹو: ہم نیوز

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 93 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 35 ہزار 610 پوائنٹس تک نیچے چلا گیا۔

ایک گھنٹہ کے دوران 100 انڈیکس ایک بار پھر مثبت زون میں ٹریڈ کرتے دیکھا گیا اور انڈیکس 129 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 832 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں صنعتوں پر سبسڈی کے خاتمے کا عندیہ: تاجروں نے مخالفت کردی

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 94,511,150 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,589,883,719 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر 100 انڈیکس میں مثبت رجحان رہا جبکہ کاروبار کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جمعرات کو بھی کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 994 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں