اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

پاکستانی فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنےوالی اداکارہ رانی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے چھبیس برس بیت گئے ہیں،ایک سو اڑسٹھ فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوانےوالی  اس منفرد فنکارہ کی فنی زندگی تو کئی کامیابیوں سے مزین ہے مگر ازدواجی زندگی مسائل کا شکار رہی۔

کئی لازوال گیتوں کو اپنے رقص سے امر کرنےوالی اداکارہ رانی 1946میں پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں پیداہوئیں۔ رانی کا اصل نام ناصرہ تھا،انہیں پہلی فلم محبوب میں رانی کے نام سےمتعارف کرایا گیااور پھر ان کی فلمی کیرئیر میں یہی نام انکی پہچان بن گیا۔

فلم دیور بھابی کی کامیابی سےاداکارہ رانی کی  قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔

اداکارہ رانی نےاردوکی ایک سو تین ،اورپنجابی کی پینسٹھ فلموں میں اپنےلازوال فن کے جوہر دکھائے۔ ان کی فلموں انجمن،تہذیب،امراﺅ جانِ ادا، بہارو پھول برساﺅ، ثریا بھوپالی اورچن مکھناں نےخوب دھوم مچائی

اداکارہ رانی نے فلموں کے ساتھ ساتھ چھوٹی سکرین کے لیے بھی کام کیا ، وہ کئی ڈراموں میں بھی جلوہ گرہوئیں۔

شوبزمیں کامیابی کے باوجود اداکارہ رانی ازدواجی زندگی میں سکون سےمحروم رہیں،انہوں نے تین شادیاں کیں جو کامیاب نہ ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیے:اجوکا تھیٹر کی بانی مدیحہ گوہر کی برسی

اداکارہ رانی کو تین بار نگار ایوارڈ سےبھی نوازا گیا ،وہ آج مداحوں میں نہیں ہیں  لیکن ان کی یاد اب بھی ان کے پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہے۔


متعلقہ خبریں