ڈالر کی قدر میں کمی، روپیہ تگڑا ہو گیا


کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی اور روپیہ تگڑا ہو گیا۔

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 41 پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 150 روپے کی سطح سے نیچے گر گئی اور ڈالر کی قیمت 149 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگی۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سستا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 150 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد روپے کی قدر میں استحکام ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پیکج کے بعد اگر حکومت پاکستان اپنی معاشی پالیسیوں پر مستقل مزاجی سے چلتی رہی تو نہ صرف روپے کی قدر بحال ہو جائے گی بلکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں