وارم اپ: انگلینڈ اور آسٹریلیا افغانستان اور سری لنکا کیخلاف فاتح


ساؤتھ پیمپٹن: عالمی کپ 2019 میں آج بھی دو وارم اپ میچز کھیلے گئے جن کے دوران آسٹریلیا نے سری لنکا کو جبکہ انگلینڈ نے افغانستان کو باآسانی شکست دے دی۔

ساؤتھ پیمپٹن کے روس بال کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی جانب سے لہیرو تھری مانے نے 53، دھننجیہ دی سلوا نے 43 جبکہ تھسیرا پریرا نے 27 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کا آخری وارم اپ میچ بارش کی نذر

ان کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بلے باز مضبوط آسٹریلوی گیند بازی کا مقابلہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 239 رنز ہی بناسکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: وارم اپ میچ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 12 رنز سے ہرادیا

جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 45ویں اوور میں حاصل کرتے ہوئے پانچ وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 89، مچل مارش، 34، گلین میکسویل 36 جبکہ مارکس اسٹونس 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

دوسری وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے باآسانی افغانستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔


متعلقہ خبریں