فلم ’’الہ دین‘‘ کا 4 روز میں ریکارڈ بزنس

فلم ’’الہ دین‘‘ کا 4 روز میں ریکارڈ بزنس

لاس اینجلس: ڈزنی کی مشہور فلم ’’الہ دین‘‘ نے شمالی امریکہ میں چار روزہ میموریل ڈے کے دوران 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا بزنس کر لیا۔

ڈزنی کی مشہور فلم ’’الہ دین‘‘ ریلیز ہوتے ہی ایک بار پھر عالمی بکس آفس پر چھا گئی۔ ایڈونچر فلم میں الہٰ دین پرنسز جیزمین اور جینی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔

کارٹون فلم ’’الہ دین‘‘ 27 سال بعد ایک نئے انداز میں امریکا کے سینما گھروں میں پیش کی گئی جبکہ اس بار فلم میں کارٹونز کی جگہ ہالی ووڈ اداکار الہٰ دین، جینی اور جیز مین کے مشہور کردار موجود ہیں۔ فلم میں الہ دین کا کردار مینا مسعود جبکہ پرنسز جیزمین کا کردار اداکارہ نائیومی اسکاٹ اور جینی کا کردار ول اسمتھ نے نبھایا ہے۔ اس نئی فلم کے ڈائریکٹر گانے رچی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ایکس مین سیریز کی فلم ڈارک فینیکس کا نیا ٹریلر جاری

اس سے قبل 2011 میں ’’دی ہینگ اوور پارٹ ٹو‘‘ نے 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ سب سے آگے تھی، اس کے بعد 2007 میں ’’پائریٹس آف دی کیریبین‘‘ نے 10 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تاہم اب الہ دین نے 56 مارکیٹوں میں 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے ساتھ غالب ہے۔

الہ دین جمعہ کو ریلیز ہوئی جس نے اپنے ابتدائی تین روز میں ہی 8.61 کروڑ ڈالر کا بزنس کر لیا تھا۔

فلم الہ دین نے لگائے گئے اندازے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ فلم دیکھنے والے 67 فیصد افراد نے فلم کی تعریف کی اور اسے اپنے دوستوں کو بھی دکھانے کا اظہار کیا جبکہ 22 فیصد نے اس فلم کو دوبارہ ٹھیٹر میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس فلم کی کہانی چراغ میں قید ایسے جن کے گرد گھوم رہی ہے جو احکامات بجا لاتا ہے اور جادوئی قالین پر سوار ہو کر آسمانوں پر سفر کرتا ہے،صرف یہی نہیں بلکہ جو بھی اس چراغ پررگڑتا ہے تو یہ جن پلک جھپکتے میں حاضر ہو جاتا ہے اور چراغ رگڑنے والے سے اس کی خواہش پوچھتا ہے۔


متعلقہ خبریں