قومی اسمبلی میں بجٹ گیارہ جون کو پیش کیا جائیگا

اپوزیشن کی مخالفت، حکومت کے نیب سمیت 6 آرڈیننس واپس

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی اسمبلی میںبجٹ اجلاس دس جون کو طلب کیا جائیگا جبکہ قومی اسمبلی میں 2019-2020کابجٹ گیارہ جون کو پیش کیا جائیگا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رواں مالی سال کے لیے بجٹ اجلاس کا شیڈول تیار کرلیا ہے ،دس جون کو اجلاس طلب ہوگااور گیارہ جون کو مشیر خزانہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرینگے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق چودہ جون سے بجٹ پر بجث کا آغاز کیا جائیگااوریہ اجلاس تیس جون تک جاری رہیگا۔

یاد رہے 23مئی کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی مخدوم خسرو بختیار نے کہاتھا کہ نئے مالی سال کےلیے  وفاق اور صوبوں کا 1837 ارب کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے،وفاقی پی ایس ڈی پی کا حجم 925 ارب روپے ہوگا،نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 250 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔

سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وفاقی وزیربرائے ترقی و منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ 80 فیصدمکمل ہونے والے پرانے منصوبوں کیلئے مکمل فنڈز مختص کیئے گئے ہیں۔صوبوں اور وفاق کے درمیان سہ ماہی بنیاد پر کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نےآخری پی ایس ڈی پی میں دو کھرب کے منصوبے ڈالے۔تاہم خاطر خواہ فنڈز مختص نہیں کیئے گئے۔

سالانہ پلان کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس میں آئندہ مالی سال میں بنیادی ڈھانچے کے لیے 371 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ۔ توانائی کے شعبے کے لیے 80 ارب روپے،ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے لئے 200 ارب روپے،پانی کے لیے 70 ارب روپے ،سماجی شعبے کے لیے 94 ارب روپے،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت خصوصی علاقوں کے لیے 39 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ۔

انضمام فاٹا کے لیے 24 ارب،سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے 12 ارب ،ایچ ای سی سمیت تعلیم کے لیے 32 ارب اورپائیدار ترقی اہداف کے حصول پروگرام کے لیے 24 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے:ترقیاتی بجٹ کیلئے 1837ارب روپے مختص کرنے کی تجویز


متعلقہ خبریں