اقوام متحدہ کی “کامیاب جوان پروگرام” کیلئے تعاون کی پیشکش


اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے “کامیاب جوان پروگرام” کی منظوری کے بعد اقوام متحدہ نے بھی پروگرام کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کر دی ہے ۔

اقوام متحدہ کے حکام نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کی ہے ۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں یونائیٹڈ نیشنز ڈیویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کے ریجنل ڈائریکٹر اور پاکستان میں تعینات ریزیڈینٹ آفیسر شریک ہوئے۔

ملاقات میں پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر غورکیاگیا  اور نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی، ہنر مند بنانے کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر اقوامتحدہ کے حکام نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ۔ نوجوانوں کی تعمیری صلاحیتیوں کو مثبت استعمال میں لانا ہو گا۔ اقوام متحدہ مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس موقع پر کہا کہ ’’کامیاب جوان‘‘ وفاقی حکومت کا نوجوانوں کے لئے سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ کم از کم دس لاکھ نوجوان براہ راست  اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔ پروگرام کے تحت نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک مرتب کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر کام کریں گے۔

’کامیاب جوان پروگرام‘ کے تحت نوجوانوں کو روزگار، تعلیم کی فراہمی، کے علاوہ انہیں ہنر مند بنانے اور انکی تعمیری صلاحیتیوں کو مثبت طور پر برؤے کار لانے کے لئے مختلف پروگراموں کا اجراء کیا جائے گا۔

اسٹریٹیجک یوتھ ڈویلپمنٹ روڈمیپ کے تحت نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک مرتب کیا جا چکا ہے۔ نوجوانوں کی ایک نیشنل یوتھ کونسل بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:وزیر اعظم نے کامیاب جوان پروگرام کی منظوری دیدی

’کامیاب جوان پروگرام‘ کے تحت نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس مرتب کیا جائے گا۔

پروگرام  کے تحت 40 سے زائد شعبہ جات کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ اس ضمن میں صوبائی اور وفاقی محکموں میں اشتراک کار کا عمل شروع کیا جا چکا ہے تاکہ ان شعبوں میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

’کامیاب جوان پروگرام‘ کے تحت شروع کیے جانے والے مختلف پروگرامز میں یوتھ اکنامک ڈویلپمنٹ ایمپاورمنٹ پروگرام، وزیرِ اعظم گرین یوتھ موومنٹ، پی ایم اسٹارٹ اپ پاکستان، انٹرن شپ پروگرام، ہنرمند پروگرام، کامیاب جوان ایمپلائمنٹ ایکسچینج پروگرام جیسے منصوبے شامل ہی


متعلقہ خبریں