علی وزیر آٹھ روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

رکن قومی اسمبلی علی وزیر جیل منتقل

فوٹو: فائل


بنوں: عدالت نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں علی وزیر کا  آٹھ روزہ ریمانڈ دے دیا ہے۔

علی وزیر کو انسداد دہشت گردی عدالت بنوں میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں پشاور منتقل کر دیا گیا، بتایا گیا ہے کہ علی وزیر سی ٹی ڈی پشاور کی تحویل میں رہیں گے۔

ارکان قومی اسمبلی محسن جاوید داوڑ اورعلی وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں عوام کو چیک پوسٹ پر حملے کے لیے اکسایا تھا اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت چیک پوسٹ پر حملہ،5 اہلکار زخمی

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محسن داوڑ مقامی آبادی کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں جبکہ گلالئی اسماعیل بھی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سنجیدہ حلقے سوال اٹھا رہے ہیں کہ وزیرستان کے عوام جب مشکلات کا شکار تھے اس وقت محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر غائب تھے، آج جبکہ ان علاقوں کو دہشت گردی سے پاک کر دیا گیا ہے تو دونوں افراد ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں