شہبازشریف کا لندن میں پیپلزپارٹی سے رابطہ

فوٹو: فائل


لندن/اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں مسلم  لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے لندن میں بھی باہمی رابطے شروع کر دیے ہیں۔

ن لیگ کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت لندن میں ہونے والے ورکرز اجلاس کی اندرونی کہانی سے پتہ چلا ہے کہ دونوں جماعتیں عید کے بعد پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے مشترکہ احتجاج کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

شہبازشریف نے لندن میں ن لیگ کے اہم رہنماؤں کو متحرک کرنا شروع کر دیا ہے اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے لندن میں نوٹوں سے بھرا بیگ کسے دیا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ احتجاج کے لیے سلمان شہباز نے تمام مسلم لیگی ارکان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور عید کے بعد احتجاج کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ عید الفطر کے بعد ن لیگ اور پاکستان پیپلزپارٹی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کریں گی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف علاج کی غرض سے لندن میں ہیں اور ان کی سیاسی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

دو ہفتے قبل انہوں نے  سپریم کورٹ کے سابق جسٹس خلیل الرحمن رمدے کے بیٹے مصطفیٰ رمدے سے ملاقات کی تھی۔

مصطفیٰ رمدے نے اس ملاقات کی نوعیت نجی بتائی تھی لیکن ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق شہبازشریف نے ملاقاتی کو نوٹوں سے بھرا بیگ اور کچھ کاغذات سمیت ایک اہم کام بھی سونپا ہے۔


متعلقہ خبریں