‘معاشی صورتحال اتنی بری نہیں جتنا شور ہے’


اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ معاشی صورت حال اتنی بری نہیں جتنا شور مچایا جارہا ہے۔

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین سے ایف ٹی اے پر تو دستخط ہوگئے ہیں لیکن اس وقت سب سے اہم ہمارے اقدامات ہیں، ابھی ایک وفد چین جاچکا ہے جبکہ جلد دوسرا جائے گا جو سرمایہ کاری کے لیے بات کرے گا۔

مشیر تجارت نے بتایا کہ چین کو یہ پیغام پہنچایا ہے کہ انہوں نے ہماری صنعتوں کو بہت متاثر کیا ہے اور یہ بات وہ تسلیم کرتے ہیں اس سلسلے میں مزید بات کررہے ہیں۔

مقامی مصنوعات کو فروغ دینے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہی میرا گلہ ہے کہ گزشتہ دس برس ہم نے برآمدات کی جانب توجہ ہی نہیں دی، روپے کی قدر اس کی حقیقی قدر سے زیادہ دکھائی گئی جبکہ کوئی معاشی پالیسی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے برآمدات کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی تھی جس سے نقصان ہوا، گزشتہ دور میں صرف پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری آئی۔

عبد الرازق داؤد نے کہا کہ بجٹ سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا جب بجٹ آئے گا تو سب کے سامنے صورت حال آجائے گی کیونکہ پاکستان میں کوئی بات کہنا کبھی کبھی مسئلہ بن جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں