مودی کی حلف برداری میں’ہمسائے پہلے‘ لیکن عمران خان باہر



نئی دہلی: بھارت میں دوسری بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں ان کے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو مدعو نہیں کیا گیا۔

بھارتی حکومت نے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ’پہلے ہمسایہ‘ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بنگلہ دیش، میانمار، سری لنکا، تھائی لینڈ، نیپال اور بھوٹان کے سربراہان کو نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق موریشز اور کرغستان کو بھی دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں تاہم مہانوں کی فہرست میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا نام شامل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے نو منتخب بھارتی وزیراعظم کو الیکشن جیتنے پرمبارک باد دی تھی اور نریندر مودی نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

نریندر مودی 2014 میں جب پہلی بار وزیراعظم منتخب ہوئے تو اس وقت وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو تقریب حلف برداری میں مدعو کیا گیا تھا اور وہ شریک بھی ہوئے تھے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی۔


متعلقہ خبریں