آرمی چیف سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات

آرمی چیف سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات

فوٹو: آئی ایس پی آر


اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم الیور غنی نے ملاقات کی ہے جس میں سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق معزز مہمان نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں پاک فوج کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ازبکستان برادر ملک ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون علاقائی امن و استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔


متعلقہ خبریں