افغان مشیر قومی سلامتی آج اسلام آباد پہنچیں گے


اسلام آباد: افغان مشیر قومی سلامتی حمداللہ محب آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ حمد اللہ محب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔

افغان قومی سلامتی مشیر کے ہمراہ ایک 13 رکنی وفد بھی آرہا ہے جس میں دفاع، داخلہ، خارجہ اور قومی سلامتی امور کے حکام شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وفد میں افغانستان کے قائم قام وزیر داخلہ جنرل محمد مسعود اندرابی بھی شامل ہیں۔

مذاکرات میں دوطرفہ سیکیورٹی معاملات اور افغانستان سے دہشت گردوں کی پاک سرزمین پر کاروائیوں پر بات ہوگی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلہ اور افغان مفاہمتی عمل میں اب تک کی پیشرفت پر بھی بات ہوگی۔


متعلقہ خبریں