پاکستان ریلوے کی طرف سے مسافروں کیلئے ’’عیدی‘‘


پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں کے لیے عید کے دن ’’عیدی‘‘ دینے کا فیصلہ کیاہے ،عید کے روز سفر کرنے والے مسافروں کو تمام ٹرینوں میں کرائے کی مد میں 50 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔  پاکستان ریلوے نےعیدالفطر کے پُر مسرت موقع پر اضافی رش کے پیش نظر 5اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسافروں کے لیے شکریہ کے ساتھ عید پر بڑا اعلان کیاہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبرکی منظوری کے بعدعید کے لیے اسپیشل ٹرینوں کا  باقاعدہ شیڈول جاری  کردیا گیاہے ۔

پاکستان ریلوے کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے 2 جون کو صبح 10.45 بجے پشاور کے لئے روانہ ہو گی۔ * دوسری عید سپیشل ٹرین 2 جون کو کوئٹہ سے دن 11.30 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی ۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق  تیسری عید سپیشل ٹرین 3 جون کو دن 11 بجے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن  سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی۔

اسی طرح  چوتھی اسپیشل ٹرین  8 جون کو راولپنڈی سے صبح 8 بجے کوئٹہ کے لئے روانہ ہو گی جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین 8 جون ہی کو لاہور سے شام چھ بجے کراچی کینٹ کے لئے روانہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے:’’عیدی‘‘:نئے نوٹوں کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

ترجمان ریلوے کے مطابق عید اسپیشل ٹرینوں کی بکنگ کل 29 مئی سے شروع ہوجائے گی اور ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔


متعلقہ خبریں