اسٹاک مارکیٹ میں 748 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 172 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 748 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 949 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

منگل کو کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران  کے ایس ای 100 انڈیکس 388 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 35 ہزار 308 پوائنٹس پر ٹریڈکررہا تھا۔

فوٹو: ہم نیوز

اسٹاک مارکیٹ کا آغاز 35 ہزا ر697 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں کے ایس ای 100 انڈیکس 12 پوائنٹس اضافہ پر 35 ہزار 709 پوائنٹس کے ساتھ مثبت زون میں ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی

کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں شدید مندی کا رجحان موجود تھا اور رپورٹ فائل کرتے وقت 100 انڈیکس میں 388 پوائنٹس کی کمی موجود تھی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 122,791,520 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,890,694,677 بنتی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں چند روز بعد آج پھر منفی رجحان کے باعث سرمایہ دار محتاط ہو گئے ہیں اور مارکیٹ میں اپنا سرمایہ لگانے میں تذبذب کا شکار ہیں۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ 6 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ بند ہوئی تھی جبکہ گزشتہ ہفتہ مارکیٹ میں مثبت رجحان موجود تھا اور مجموعی طور پر 2 ہزار 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 76 پیسے مزید بڑھ گئی تاہم کارباری حضرات کی جانب سے اسے عارضی اضافہ خیال کیا جا رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 149.74 سے بڑھ کر 150.50 پر پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 150 روپے سے بڑھ کر 151 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے ڈالر پر دباؤ نظر آ رہا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں