برازیل کی جیلوں میں قیدی لڑ پڑے، 57 ہلاک

برازیل کی جیلوں میں قیدی لڑ پڑے، 57 ہلاک

فوٹو: غیر ملکی میڈیا


برازیل: برازیل کی مختلف جیلوں میں قیدی لڑ پڑے۔ قیدیوں کی جھڑپوں کے دوران 57 قیدی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی برازیل کی چار مختلف جیلوں میں قیدیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد جیلوں کی سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا جبکہ قیدیوں کے اہلخانہ نے جیل کے باہر پہنچ کر احتجاج کیا۔

برازیلین حکام کے مطابق ایمیزوناس شہر کے  جیلوں میں جھگڑے ہوئے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ جیلوں میں ہونے والا خونی تصادم قیدی گروہوں کے درمیان ہوا اس وقت ہوا جب قیدیوں کی مہمانوں سے ملاقات جاری تھی۔ قیدیوں گروہوں کے جھگڑے کے بعد اُن کے مہمان بھی آپس میں لڑ پڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیں برازیل کے سابق صدر کو بدعنوانی پر مزید 13 سال کی سزا

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے اکثریت کے جسموں پر تیز دھار آلہ سے ضرب کے نشانات ہیں جبکہ کچھ قیدیوں کو گلا گھونٹ کر بھی ہلاک کیا گیا۔

برازیل کی زیادہ تر جیلوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدی موجود ہیں جبکہ منشیات فروشوں کی حریف گروہوں کے درمیان جیل میں لڑائی جھگڑے معمول کی بات ہے۔

واضح رہے کہ برازیل میں قیدیوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ جون 2016 میں برازیل کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 7 لاکھ 26 ہزار 712 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش 3 لاکھ 68 ہزار 49 تھی۔

دو برس قبل بھی اسی جیل میں قیدیوں نے بغاوت کر دی تھی جسے کچلنے کے لیے ہونے والے آپریشن میں 56 قیدی مارے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں