پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ترقیاتی بجٹ 50فیصد کم کرنے کی تجویز

پنجاب :سرکاری کالجز میں جزوقتی اساتذہ کی تقرری کا عمل بند

لاہور : آئندہ مالی سال میں بھی  پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مالی حالت بہتر نہ ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ  پنجاب حکومت نےپی ایچ ای سی کے ترقیاتی بجٹ میں پچاس فیصد سے زائد کٹ لگانے کی تجویز دے دی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اگلے مالی سال  کے لیے پنجاب ہائر ایجوکیشن  کمیشن کو صرف پانچ سے 6 ارب  روپےکا ترقیاتی بجٹ جاری کرنے کی تحویز دی گئی ہے۔

گزشتہ سال پنجاب  ہائر ایجوکیشن  کمیشن کو 15 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملا تھا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کمی کےحکومتی فیصلے کے بعد متعدد منصوبوں پر کٹ لگایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے سرکاری کالجز میں بی ایس آنرز پروگرام کے لیے خصوصی بجٹ رکھا جائے گا۔ پنجاب کے صرف  سترہ کالجز میں بی ایس آنرز کے الگ بلاکس بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں صرف 23 ارب 80 کروڑ کا اضافہ کرنے کی تجویز دے دی ہےاورنئے مالی سال میں پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 261 ارب 80 کروڑ رکھنے کی سفارشات تیار کی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2019-20 کیلئے مختلف محکموں کی بجٹ سفارشات تیار ہوگئی ہیں۔مختلف محکموں کی بجٹ تجاویز محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کو موصول ہوگئی ہیں۔ حتمی منظوری ایوان وزیر اعلی میں دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کیلئے مالی سال 2019-20 کے دوران 49 ارب 8 کروڑ روپے محکمہ سکول ایجوکیشن کیلئے  31 ارب 50 کروڑ ،ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ13 ارب 50 کروڑ روپےمختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں صرف 23 ارب 80 کروڑ روپے کے اضافے کی تجویز

نئے مالی سال کے بجٹ میں 22 ارب 44 کروڑ بلاک ایلوکیشن کیلئے مختص کئے جانے کی تجویز ہے جبکہ اسپیشل ایجوکیشن کے لئے مالی سال 2019 20 میں 2 ارب 10 کروڑ کی سفارشات بھیجی گئی ہیں۔اسی طرح لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کیلئے نئے مالی سال میں 1 ارب 98 کروڑ کی سفارشات سامنے آئی ہیں۔


متعلقہ خبریں