ڈالر کی اڑان نے ہوائی سفر بھی مہنگا کردیا

یورپین ایجنسی کا پی آئی اے کیلئے پابندی ہٹانے سے انکار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان میں  ڈالر کی اڑان نےہوائی سفر بھی مہنگا کردیاہے، عالمی منڈی میں ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا بہانہ بناکر پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن (پی آئی اے) سمیت نجی ائرلائنز نے اچانک کرایوں میں اضافہ کردیاہے ۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پی آئی اے اور نجی ائر لائنز کی طرف سے کرائے کی مد میں لگ بھگ 5سے 10ہزار روپے اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔

فضائی ٹکٹ کی قیمت میں  مسلسل اڑان کی وجہ سے عید کے موقع پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 14 ہزارروپے سے بڑھ کر 31 ہزارروپے سے بھی تجاوزکرگیا ہے۔ اسی طرح نجی ائر لائن ائربلیو کا لاہور سے کراچی کا ریٹرن ٹکٹ 32 ہزار پانچ سو روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ سیرین ائر کا لاہور سے کراچی کا دو طرفہ کرایہ 39 ہزار 500 روپے تک پہنچ گیاہے۔

دو ماہ ماہ قبل لاہور سے کراچی کایک طرفہ  ائیر ٹکٹ 14 ہزار سے 17 ہزار روپے تک ملتاتھا جبکہ لاہور سے کراچی کی  ریٹرن ٹکٹ تقریبا 28 ہزار روپے میں میسر تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے، ائیربلیو اور سیرین ائر کی جانب سے اندرون ملک فلائٹ آپریشن کے لیے طیاروں کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے۔

یاد رہے رواں سال مارچ کے دوسرے ہفتے میں  پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن نے نجی ائرلائنز کی نسبت اضافی سامان کے چارجز بھی دوگنے کر دئیےتھے۔

پی آئی اے کی جانب سے یکم اپریل سے اندرون ملک پروازوں پر فکس چارجز پانچ ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں جن کا اطلاق ایک کلو سے 20 کلو گرام تک ہوگا۔

اس سے قبل قومی ائرلائن کے اضافی چارجز ایک سو روپے فی کلو گرام سے بھی کم تھے۔ نجی ائرلائنز سرین اورائربلیو کےاضافی سامان کے چارجز پی آئی اے کی نسبت 50 فیصد کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:امریکی ڈالر کی دھمال اورپاکستانی روپے کا زوال جاری

پی آئی اے نے اضافی سامان کے چارجز میں اضافہ کردیا

پی آئی اے کی جانب سے فکس چارجز کے تحت فی کلو گرام 250 روپے وصول کیے جارہے ہیں جبکہ سیرین ائر فی کلو گرام 115 روپے اور ائربلیو نے فکس چارجز دو ہزار روپے مقرر کر رکھے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فیول کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث یہ نئے چارجز مقرر کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں