مشاہد اللہ اور فیصل جاوید کے درمیان ایک بار پھر گرما گرمی

مشاہد اللہ اور فیصل جاوید کے درمیان ایک بار پھر گرما گرمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کے درمیان آج پھر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بحث کی گئی۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون الرشید نے کمیٹی کو ڈومیسٹک کرکٹ پر بریفنگ دی۔

اس دوران مشاہد اللہ خان نے نئے ڈومیسٹک اسٹریکچر پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تو فیصل جاوید نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بغض کی وجہ سے مشاہد اللہ خان نئے ڈومیسٹک ڈھانچے پر تنقید کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مشاہداللہ نےفیصل جاوید کو بچہ قرار دے دیا

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ آپ بچے ہیں اور اپنے فیصلے ہم پر صادر نہ کریں۔ آپ صرف اپنی رائے دیں ڈکٹیٹ نہ کریں۔ یہ قائمہ کمیٹی ہے اور کو پارٹی نہ بنائیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ آپ نے قومی ائر لائن، اسٹیل ملز اور دیگر قومی اداروں کو تباہ کر دیا ہے جس پر مشاہد اللہ نے جواباً کہا کہ عمران خان نے پورا ملک تباہ کر دیا۔

دونوں اراکین کے درمیان گرما گرمی کے باعث سینیٹر صلاح الدین ترمزی اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کمیٹی میں عدم شرکت پر ارکان نے برہمی کا اظہار کیا جبکہ مشاہداللہ خان نے چئیرمین کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں پی سی بی سے صرف ہارون الرشید آئے ہیں، اجلاس میں نہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) آتے ہیں اور نہ چئیرمین اس کمیٹی کو سنجیدہ لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد قائمہ کمیٹی کا اجلاس اہم ہوتا ہے لیکن جب ہی سی بی کے اعلی حکام نہیں آئیں گے تو کیسے معاملات حل ہوں گے ؟


متعلقہ خبریں