ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کامیابی کا سہرا اپنی بیوی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو دے دیا۔

ایک انٹرویو میں بھارتی کپتان سے شادی کے بعد کی زندگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے کی زندگی بہت مختلف ہوتی ہے، بعد میں فرق پڑ جاتا ہے، اب میں بہت ذمہ دار ہو گیا ہوں۔

مزید پڑھیں: حفیظ نے انگلینڈ میں پاکستان کے شاندار ریکارڈ کا راز بتادیا

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد سے میرے انفرادی کھیل اور کپتانی پر بھی بہت اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں، بحیثیت انسان، کھلاڑی اور کپتان میرے اندر نکھار آیا ہے۔

’وریوشکا‘ کی یہ جوڑی سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر یکسر مقبول ہے، جب کبھی ویرات اور انوشکا اکھٹے کہیں جاتے ہیں تو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے تصاویر شیئر کرنا نہیں بھولتے۔

بھارتی بلے باز ان دنوں انگلینڈ میں ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں