‘فوجی چوکی پر حملے کے دوران محسن داوڑ مسلح تھا’

محسن داوڑ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے قریبی ساتھی ڈاکٹرعالم نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں خر کمر چیک پوسٹ پر حملے کے دوران محسن داوڑ مسلح تھے۔

انہوں نے یہ اعتراف ایک ویڈیو پیغام میں کیا جس میں ڈاکٹرعالم نے کہا کہ محسن داوڑ کے ساتھ مسلح گارڈ بھی تھے۔

واضح  رہے کہ 26 مئی کو رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں سمیت شمالی وزیرستان میں فوج کی چوکی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ فوجیوں سمیت 15 افراد زخمی اور 3 جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت چیک پوسٹ پر حملہ،5 اہلکار زخمی

مشتعل ہجوم اور فوج کے درمیان فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فوجی جوان بھی شہید ہوچکا ہے جس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

حملے کے بعد سے محسن داوڑ روپوش ہیں جب کہ ان کی ساتھی علی وزیر کو گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی عدالت بنوں میں پیش کیا گیا تھا۔

عدالت نے ملزم کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے اور انہیں پشاور جیل میں رکھا گیا ہے۔

ارکان قومی اسمبلی محسن جاوید داوڑ اورعلی وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے شمالی وزیرستان میں عوام کو چیک پوسٹ پر حملے کے لیے اکسایا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔


متعلقہ خبریں