مودی، عمران ملاقات 13، 14 جون کو متوقع

مودی کی کامیابی پر عمران خان کی مبارکباد: نئی بحث چھڑ گئی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی 13 اور 14 جون کو کرغزستان میں ملاقات متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کونسل کا اجلاس 13 اور 14 جون کو کرغزستان میں ہوگا جس میں چین اور روس کے صدور بھی شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے خبر دی تھی کہ بھارت میں دوسری بار منتخب ہونے والے نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں ان کے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو مدعو نہیں کیا گیا۔

بھارتی حکومت نے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ’پہلے ہمسایہ‘ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بنگلہ دیش، میانمار، سری لنکا، تھائی لینڈ، نیپال اور بھوٹان کے سربراہان کو نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق موریشز اور کرغستان کو بھی دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں تاہم مہانوں کی فہرست میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا نام شامل نہیں ہے۔

اس سے قبل بھارتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی کو فون کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں