پشاور میں ٹریفک وارڈن کی گولی سے بچہ جاں بحق


پشاور کے علاقے صدر میں ٹریفک وارڈن کی گولی سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایس پی کینٹ پشاور وسیم ریاض کے مطابق ٹریفک وارڈن کی رکشہ ڈرائیور سے لڑائی ہورہی تھی، اس دوران وارڈن نے ڈرانے کے لئے گولی چلائی جو بچے کو گردن میں لگی۔

وسیم ریاض نے بتایا کہ ملزم وارڈن عبداللہ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مبینہ پولیس مقابلہ، فائرنگ کی زد میں آکر میڈیکل کی طالبہ جاں بحق

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق بچے کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی یے اور اس کا تعلق کاکشال سے ہے۔

بچے کی لاش کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:کراچی: طارق روڈ پر پولیس مقابلہ، راہ گیر شہری رب نواز جاں بحق

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں پولیس کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں 19 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

بچے کے والد کاشف کا کہنا ہے کہ وہ رکشے میں جارہے تھے کہ پولیس کو فائرنگ کرتے دیکھا۔

ذرائع کے مطابق بچہ سینے میں گولی لگنے کی وجہ سے انتقال کرگیا۔


متعلقہ خبریں