حکومت کو عوام کے مسائل کا ادراک ہی نہیں، سحر کامران 


رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سینیٹر سحر کامران نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے کم مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس کی وجوہات سب کے سامنے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت نے خود اپوزیشن کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ ان کے خلاف ایک سخت مؤقف اپنائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث عام لوگوں کی ضرورتوں کی تمام اشیاء مہنگی ہو گئی ہیں جس سے عوام بلبلا اٹھے ہیں۔

سحر کامران نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل کا ادراک ہی نہیں ہے، یہ ابھی تک خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن ملکی معاملات میں حکومت کا ساتھ دینے کی بات کرتی ہے تو یہ ان کے وزرا این آر او کے راگ آلاپنا شروع کر دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں