آصف زرداری کی آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت

این اے 133:ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی نے لاہور میں نیا جنم لیا ہے، آصف زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آج قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سابق صدر نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی۔

درخواست میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آج پیش نہیں ہو سکتا کیوں کہ ہائی کورٹ میں کیس ہے۔

مزید پڑھیں: ’گزشتہ پیشی پر زرداری نے نیب افسران کو دھمکیاں دیں‘

ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد کوئی بھی تاریخ دے دی جائے وہ پیش ہوجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب آصف زرداری کی درخواست پر صبح فیصلہ کرے گا۔

نیب نے آصف زرداری کو سولر پراجیکٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں طلب کر رکھا ہے۔

ٹھیکے دینے سے قومی خزانے کو 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔

دوسری جانب چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں