ملک بھر میں آج سورج آگ برسائے گا



اسلام آباد: ملک بھر میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ سب سے زیادہ گرمی سندھ میں رہے گی۔

ملک بھر میں آج سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے گا جبکہ ملک میں کہیں بھی بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔ سب سے زیادہ گرمی سندھ کے ضلع سکھر اور بلوچستان کے ضلع تربت میں پڑے گی۔

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی لوگوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو سخت موسم میں باہر نکلنے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی میں بھی آج گرمی کی لہر برقرار رہے گی تاہم شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شہر کا مطلع گرم اور مرطوب رہے گا۔

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جانے کی وجہ سے دن میں حبس بڑھ جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہا اور کہیں بھی بادل نہیں برسے۔

منگل کو سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ، دادو اور روہڑی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سکھر اور لاڑکانہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں