اسٹاک مارکیٹ 1010 پوائنٹس اضافہ پر بند



کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 1010 پوائنٹس اضافہ پر بند ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے دوران مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ کاروبار کا اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1010 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 959 کی سطح پر بند ہوئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1044 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی مارکیٹ 35 ہزار 993 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 923 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

فوٹو: ہم نیوز

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 151,375,550 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7,185,360,087 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورن مستعفیٰ

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد سرمایہ کار بھی کافی متحرک رہے اور بڑی تعداد میں سرمایہ کاری کی گئی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورن کے مستعفیٰ ہونے کے اسٹاک پر مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں اور ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی نظر آ رہی ہے۔

گزشتہ روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں 748 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کی وجہی سے سرمایہ کاروں کو 98 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں