خواجہ برادران کو آج بھی ضمانت نہ مل سکی

پیراگون اسکینڈل: خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

فائل فوٹو


لاہور :خواجہ برادران کو لاہور ہائیکورٹ سے آج بھی ضمانت نہ مل سکی ۔ پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعدرفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 18جون تک ملتوی کردی گئی ۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےدرخواستوں کی  سماعت کی۔

کیس کی سماعت شروع ہوئی تے عدالت نے خواجہ برادران کے وکلاء سے استفسار کیاکہ کیا آپ بنچ پراعتماد کا اظہار کرتے ہیں؟

خواجہ برادران کے وکلاء نے کہا کہ جی ہمیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے۔

اس پر عدالت نے کہا کہ ایک بار پھر سوچ لیں ؟

خواجہ بردارن کے وکیلوں نے پھر وہی جواب دیا کہ انہیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے۔

درخواست گزاروں نے کہا کہ نیب کی جانب سے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں  گرفتار کیا گیاہے ۔ نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کیا ہے اور تمام ریکارڈ بھی فراہم کیاہے۔

خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مئوکل  پر پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سے بے نامی رقم کے حصول اوراراضی کے تبادلے کا الزام بھی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ خواجہ برادران اور ان کی بیویاں  پیراگون سوسائٹی کے ڈائریکٹرز شئیر ہولڈرز یا مینجمنٹ میں نہیں رہے۔ 25 جون 2006 میں پیراگون سٹی ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہوئی۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ قیصر امین بٹ کے زبانی بیان کے علاوہ نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ پیراگون سٹی میں 50 کنال اراضی دے کر 40 کنال اراضی حاصل کی،15 ملین پیراگون سٹی کو ڈویلپمنٹ چارچز کی مد میں واجب الادا ہیں۔ میرے مئوکل نے پیراگون کو اراضی کے حصول کے لیے بطور ڈیلر خدمات فراہم کیں اور کمیشن لی۔

نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ 9كنال سے زائد زمین منتقل ہوئی ہے۔

خواجہ برادران کے وکیل نے کہ اکہ انکے مئوکل نے 7ہزار کینال اراضی کی ہائوسنگ سوسائٹی سے 1 کروڑ کی وصولی بطور ایجنٹ کی ۔ اگر كوئی چوری كرنا چاہے تو بنک كے زریعے رقم كی متقلی نہیں كرتا میرے مئوکل پر 8ہزار كنال كی زمین كا مالک ہونے كاالزام ہے

بنک كانام تاریخ سب كچھ كاغذات میں لكھا ہے،ایک ایک مرلے كی ٹرانسفر كے كاغذات موجود ہیں،خواجہ سلمان کی اپنے بھائی خواجہ سعد كو رجسٹرگفٹ ڈیڈ کی دستاویزات بھی  موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعد اور سلمان رفیق کا نام بلیک لسٹ میں شامل

خواجہ برادران کے وکیل نے کہا پیراگون سے وصول کی جانے والی رقم کو ٹیکس ریٹرن میں شامل کیا،پیراگون سوسائٹی مشرف دور میں معرض وجود میں آئی جب ہمارےمئوکل  اپوزیشن میں تھے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ  درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔


متعلقہ خبریں