اب روبوٹ بھی صحافی بنیں گے

اب روبوٹ بھی صحافی بنیں گے

فوٹو: سوشل میڈیا


جرمنی: صحافت کو مزید آسان بنانے کے لیے ’’روبوٹ رپورٹر‘‘ تیار کر لیا گیا۔

جرمنی کے شہر بون میں ڈوئیچے ویلے کے تحت گلوبل میڈیا فورم میں بطور مندوب روبوٹ رپورٹر ’’صوفیہ‘‘ نے بھی شرکت کی۔ جو رپورٹنگ سے آگے کی منصوبہ بندی کرتی نظر آئی۔

مصنوعی ذہانت رکھنے میں مقبولیت پانے والی روبوٹ رپورٹر صوفیہ نے صحافی بننے کے بعد اگلے مرحلے میں ناول لکھنے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔ صوفیہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنے 10 منٹ کے انٹرویو میں کہا کہ وہ مستقبل میں انگریزی ناول لکھنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

روبوٹ رپورٹ کا کہنا تھا کہ معروف امریکی ناول نگار ’فلپ کے ڈک‘ انہیں سب سے زیادہ پسند ہیں اور اس نے جب کبھی ناول لکھا تو ’سائنس فکشن‘ ناول لکھے گی۔ فورم میں موجود افراد روبوٹ کی گفتگو سن کر حیران رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں بچوں کو کوڈنگ سکھانے والی خاتون روبوٹ متعارف

اپنے انٹرویو میں صوفیہ نے آرٹیفیشنل انٹیلیجنس کے مستقبل کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے، دورِحاظر میں دنیا بھر کے میڈیا کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے صوفیہ نے حقائق کے عین مطابق اور انتہائی تلخ جوابات بھی دیے۔

میڈیا کو مشکلات کے سبب مستقبل میں بطور میڈیا پرسن روبوٹ کے استعمال پر بھی “صوفیہ” کی گفتگو دلچسپ رہی۔ صوفیہ نے فورم کے پہلے دن کی کارروائی دیکھی جبکہ مندوبین “صوفیہ” کے ساتھ تصویریں اور سیلفیاں بھی بناتے رہے۔ سیلفیاں بنانے والوں کے متوجہ کرنے پر “صوفیہ” عام انسان کی طرح چہرے پر مختلف ردعمل کا اظہار کرتی رہی۔


متعلقہ خبریں