قومی ائر لائن :جہازوں کیلئے انجن آئل نایاب ہوگیا


لاہور:قومی ائرلائن (پی آئی اے)مسائل کا گڑھ بننے لگی ہے،پی آئی اے کے پاس  جہازوں کی کمی کے بعد اب انجن(موبل) آئل بھی نایاب ہوگیا ہے، لاہور سمیت ملک بھر کے کسی بھی ائرپورٹ پر انجن میں ڈلنے والے فیول (موبل آئل)کی سپلائی 9 جون تک بند کردی گئی ہے۔

لاہور سمیت ملک کےکسی بھی اٸر پورٹ پر موبل آئل کی 9جون تک سپلاٸی  کی بندش کے باعث انجینٸرنگ کے شعبے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور، فیصل آباد ،ملتان ، بہاولپور،  پشاور، ڈیرہ غازی خان ،گوادر ، کوٸٹہ، تربت ، اسلام آباد  اور رحیم یار خان سمت کسی بھی لوکل اٸر پورٹ کے شعبہ انجینٸرنگ میں جہازوں کے انجن میں ڈلنے والا موبل آئل  موجود نہیں ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کے بتایا ہے کہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود بھی موبل آٸل کی سپلاٸی نہیں ہوسکی ہے ۔ شعبہ  انجینٸرنگ کو کراچی جانے والےجہاز کو موبل آٸل کی ری فلنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کی جاتی  ہیں۔

بوٸنگ 777سمیت اٸر بس اوراے ٹی آر کے انجن میں ایک خاص مقدار سے اوپر آئل  کے ذریعے دیگر جہازوں میں موبل آٸل کی کمی کی مقدار کو پورا کیاجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پی آئی اے نے آٹھ طیارے گراؤنڈ کردیئے

اس حوالے سے پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن (پی آئی اے ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انجن آٸل کی سپلاٸی 9جون تک کر دی جاٸے گی ۔کراچی آنے والے ہر طیارے  کا مکمل معائنہ کیا جاتاہے ۔ پی آٸی اے کا شعبہ انجینٸرنگ مسافروں کی سیفٹی پر کسی بھی قسم کی غفلت کا مرتکب نہیں ہوتا ۔


متعلقہ خبریں