سندھ ہائی کورٹ: منظور وسان کی عبوری ضمانت منظور

کتے کے کاٹنے پر عدالت کا 2 ارکان سندھ اسمبلی کو معطل کرنے کا حکم

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما منظور وسان کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔

ہم نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کی درخواست ضمانت پر دوران سماعت ان کے وکیل بیرسٹر ضمیر گھمرو نے مؤقف اپنایا کہ نیب نے الزام واضح کرنے کے بجائے صرف اثاثے بنانے کا الزام عائد کردیا ہے۔

عدالت عالیہ سندھ کے گوش گزار منظور وسان کے وکیل نے کیا کہ ان کے مؤکل کے خلا ف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام پر نیب انکوائری کررہی ہے۔

نیب نے اکتوبر 2018 میں موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ سابق وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق، ریلوے افسران، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، سابق وفاقی وزیر منظوروٹو، سابق صوبائی وزیر منظور وسان، نواب علی وسان اور محمد افتخار گیلانی کے خلاف کرپشن کی شکایات پر انکوائریاں کی جائیں گی۔

خان صاحب اسمبلی توڑکرمڈٹرم الیکشن کراسکتے ہیں،منظور وسان

مقامی ذرائع ابلاغ میں جنوری 2019 میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ نیب نے سابق صوبائی وزیر منظور وسان، ان کے دو دامادوں رکن سندھ اسمبلی منور وسان، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خیرپور شہریار وسان، ان کی اہلیہ، بیٹوں اور بیٹیوں سمیت خاندان کے نو افراد کی صوبے میں موجود جائیدادوں کا مکمل ریکارڈ 18 جنوری تک فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

طلب کردہ ریکارڈ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سکھر کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور’سیاسی خواب‘ دیکھنے کے حوالے سے ملک گیر شہرت کے حامل منظور وسان نے تین ہفتے قبل دعویٰ کیا تھا کہ ایسے حالات بھی پیدا ہوسکتے ہیں کہ خان صاحب اسمبلی توڑ دیں اور مڈٹرم الیکشن کرائیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ قوتوں کی کوشش ہے کہ ٹیکنوکریٹس کے ذریعے حکومت چلائی جائے۔

منظور وسان کی پیشن گوئی تھی کہ عید الفطر کے بعد عمران خان کی مشکلات مزید بڑھیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جس انداز سے کہہ رہے ہیں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے اس سے لگتا ہے کہ کچھ تو دال میں کالا ہے۔


متعلقہ خبریں