ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس اہلکار کی فائرنگ سے چار افراد زخمی

فائل فوٹو


ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکار کی  مبینہ فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے ہیں، واقعہ  پہاڑ پور میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال (ٹی ایچ کیو)کے قریب پیش آیا،

ہم نیوز نے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کیا گیا ہے جنکی  حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق  فائرنگ کرنے والا عزیزاللہ بگتی ریزرو پولیس کااہلکار ہےاور فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی ہو سکتی ہے، تاہم واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔  فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے ۔

واضح رہے گزشتہ رات پشاور کے علاقے صدر میں ٹریفک وارڈن کی گولی سے بچہ جاں بحق ہوگیاتھا۔

ایس پی کینٹ پشاور وسیم ریاض کے مطابق ٹریفک وارڈن کی رکشہ ڈرائیور سے لڑائی ہورہی تھی، اس دوران وارڈن نے ڈرانے کے لئے گولی چلائی جو بچے کو گردن میں لگی۔

یہ بھی پڑھیے:پشاور میں ٹریفک وارڈن کی گولی سے بچہ جاں بحق

وسیم ریاض نے بتایا کہ ملزم وارڈن عبداللہ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مبینہ پولیس مقابلہ، فائرنگ کی زد میں آکر میڈیکل کی طالبہ جاں بحق

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق بچے کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی یے اور اس کا تعلق کاکشال سے ہے۔

بچے کی لاش کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں پولیس کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں 19 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں