حمزہ شہباز کی درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

فوٹو: فائل


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا ہے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نئے بنچ کی سربراہی کریں گے۔ بنچ کے دوسرے رکن جسٹس وحید خان ہونگے۔

لاہور ہائیکورٹ کا نیا دو رکنی بنچ حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر 3 جون کوسماعت کرے گا۔

حمزہ شہباز نے گزشتہ روز ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنے والے دورکنی بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کے تحفظات پر سماعت سے الگ  ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا تھا۔

جسٹس علی باقر نجفی اور ان کے ساتھی جج جسٹس سردار احمد نعیم نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر مزید کارروائی سے معذرت کی تھی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سفارش کی کہ وہ وہ درخواستوں کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیں ۔

حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ ،صاف پانی کمپنی اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں گرفتاری کے خدشے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر حتمی فیصلے تک انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز کی سماعت میں ڈائس پر آکر حمزہ شہباز نے کہا تھا  کہ انکی  عدالت سے دو ہفتے کے لیے ریلیف کی استدعا ہے۔ میری بیٹی بیمار تھی عدالت کیجانب سے دیے گیے وقت سے عدالتی احترام میں ایک روز قبل ملک پہنچ گیا تھا۔

میرے نیب پر تحفظات ہیں کیونکہ  نیب چیئر مین نے انٹرویو میں خود کہا کہ بنچ تبدیل ہوگیاہے ،حمزہ کو ضمانت کے پیچھے نہیں چھپنے دوں گا،میری عدالت سے بنچ کو تبدیل کرنے کی استدعا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:حمزہ شہباز کا اظہار عدم اطمینان، ہائیکورٹ کا بنچ مقدمے سے الگ

حمزہ نے کہا نیب چیئرمین کہتا ہے کہ حمزہ شہباز کی بیل کینسل کروائیں گے۔ ڈی جی نیب خود انٹرویو میں میرے اور میرے والد کےخلاف میڈیا پر بات کرتے ہیں ۔ بدمعاشوں کی طرح میرے گھر پر حملہ کرتے ہیں عدالت کیجانب سے میرے موقف کو درست کہا گیا۔ بطور شہری میرا حق ہے کہ میں عدالت سے استدعا کروں کہ بنچ تبدیل کردیا جائے۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی استدعا منظورکرتے ہوئے بنچ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں