ایڈز رپورٹ مثبت آنے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

ایڈز رپورٹ پازیٹو آنے پر شوہر نے بیوی کوقتل کرکے لاش درخت کے ساتھ لٹکا دی

صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور کے علاقے ڈکھن میں خاتون کا ایڈز میں مبتلا ہونا جرم بن گیا، خاتون کی ایڈز رپورٹ مثبت آنے پر سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا اور نعش درخت کے ساتھ لٹکا دی۔

ظلم کی یہ داستان ضلع شکار پور پولیس کی طرف سے درج کیے جانے والے ایک مقدمے میں سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق بہادر رند نامی شخص نے ایچ آئی وی رپورٹ مثبت آنے پر بھائی کے ساتھ مل کر اپنی اہلیہ کا گلا دبا دیا اور بعد ازاں قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کے لیے اسکی لاش درخت کے ساتھ لٹکا دی ۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائیوں کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے لاش تحویل میں لے لی ہے اور  دیگر لواحقین سے ایچ آئی وی ایڈز کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:سندھ میں ایڈز کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ استعمال شدہ سرنجز ہیں

پولیس نے ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

ایچ آئی وی ایڈز بالغان سینٹر لاڑکانہ کے انچارج ڈاکٹر نے خاتون میں ایڈز کے وائرس کی تصدیق کی تھی۔

انہوں ںےذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ  کہ مقتولہ  خاتون ٹیسٹ مثبت آنے پر 9 مئی کو ان سے دوائی لے کر گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں