ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون زخمی

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، شہری زخمی

فوٹو: فائل


راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن کنٹرول کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک پاکستانی خاتون کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولا کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سفینہ بی بی نامی خاتون زخمی ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے خاتون کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کی ایل او سی پر پھر فائرنگ، دو شہری شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ گزشتہ ماہ کوٹلی میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بزرگ شہری شہید ہوگیا تھا۔

24 مارچ کو افواج نے ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر آزاد کشمیر میں بنڈالہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

مارچ میں ہی چکوٹھی  کے مقام پر لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے دو شہری شہید اور چار زخمی ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں