ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک

ملک کے مختلف حصوں کے درجہ حرارت میں اضافہ

فوٹو: فائل


محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشین گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہیگا۔

اسلام آباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 تک رہنے کا امکان ہے۔

جمعہ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے اور منگل تک جاری رہنے کی پیشین گوئی سامنے آئی ہے۔

اسی طرح جمعہ ہی  سے مالاکنڈ،ہزارہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان بھی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک  رہا جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا کے علاقہ پارہ چنار میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج گرم ترین مقامات  میں جیکب آباد49، دادو، موہنجوداڑو، لاڑکانہ 48 ،رحیم یار خان، سبی، نورپورتھل، روہڑی، بہاولنگر اور سکھر میں47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا


متعلقہ خبریں