اسٹاک مارکیٹ 15 پوائنٹس اضافہ پر بند



کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 15 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ بند ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

جمعرات کو کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 571 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 36 ہزار 536 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 36 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 35 ہزار 655 پر بھی ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 176,397,730 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 8,544,309,325 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں آئندہ مالی سال کیلئے شرح نمو کا ہدف 4 فیصد مقرر

گزشتہ ہفتہ سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا بھی مارکیٹ پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

گزشتہ روز بدھ کو بھی اسٹاک مارکیٹ مکمل طور پر مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی جبکہ کاروبار کا اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1010 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 959 کی سطح پر ہوا تھا تاہم کاروبار کے دوران 1044 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورن کے مستعفیٰ ہونے کے اسٹاک پر مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں اور ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی نظر آ رہی ہے۔

منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں 748 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کی وجہی سے سرمایہ کاروں کو 98 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں معمولی کمی دیکھی گئی تھی، کے ایس ای 100 انڈیکس 6 پوائنٹس کی کمی پر 35 ہزار 697 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں