قومی اسمبلی:موجودہ مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد رقم کی بچت

قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص سیٹوں کا کوٹہ طے ہو گیا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد جاری ہے ، پارلیمانی تاریخ میں پہلی بارسیکرٹیریٹ  نےموجودہ مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد رقم کی بچت کا دعوی کیا ہے ۔

قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نےبچت مہم سے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا ہے۔ اسپیکر اسد قیصر کی ہدایت پرقومی اسمبلی کے کل بجٹ کا اٹھارہ فیصد کفایت شعاری مہم سے بچایا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے مطابق یہ رقم تحائف، خاطر مدارات اور سفری اخراجات کی مد میں بچائی گئی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کے اندرون و بیرون ملک دورں میں کمی سے بھی بچت ہوئی ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے اس حوالے سے کہاہے کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی۔ ہمیں انفرادی سطح پر بہتری کی کوشش کرنا ہوگی ۔ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ملکی ترقی کے لئے بچت مہم میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے:پنجاب کابینہ میں توسیع، کفایت شعاری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے


متعلقہ خبریں