پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے 20ارب روپے گارنٹی کی منظوری


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی سپورٹ(مدد)کیلئے 20ارب روپے کی گارنٹی منظور کرلی ہے ۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی  نے آج ہونے والے اجلاس میں اسٹاک ایکسچینج کے لیے 20ارب روپے کی گارنٹی کی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کے آج کے ایجنڈے میں 18نکات پر غور کیا جانا تھا۔

ملک میں گندم کی پیداوار اور اسٹاکس سے متعلق رپورٹس کے جائزے سمیت  پاسکوکی طرف سے  کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمٹی کو ملک میں موجود گندم کے ذخائر اور آئندہ خریداری پر بریفنگ دینا بھی ایجنڈے کا حصہ تھی۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ، سپریم کورٹ اور ججز کی رہائش گاہوں کی تزئین و مرمت کیلئے فنڈز کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔ اسٹاک مارکیٹ کےسرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے فنڈز کی منظوری  بھی دی جانا تھی۔

ذرائع کے مطابق مختلف سرکاری اداروں کیلئے ضمنی گرانٹس کا معاملہ بھی  ایجنڈے کا حصہ تھا۔

یہ بھی پڑھیے:ای سی سی اجلاس، ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری


متعلقہ خبریں