محسن داوڑ شمالی وزیرستان سے گرفتار

محسن داوڑ

فوٹو: فائل


پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ خاڑ قمر چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سے مفرور تھا اور پی ٹی ایم کے کارکنان کے ساتھ مل کے علاقہ میں اشتعال انگیز کارروائیوں میں مصروف تھا۔


واضح رہے کہ چار روز قبل رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے مسلح ساتھیوں سمیت سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں بلی تھیلے سے باہر آ گئی؟

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ نے خاڑ قمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کا مقصد دہشتگردوں کے مشتبہ سہولت کار کو رہائی دلوانا تھا۔ جسے ایک روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ میں ملوث پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا تھا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور بھی زخمی ہوئے تھے تاہم محسن داوڑ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

دھرنے میں پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر بھی موجود تھے جنہوں نے کچھ روز قبل قومی اداوں کو کھلے عام دھمکیاں بھی دی تھیں۔ جس میں اس نے کہا تھا کہ میں تمھیں مار دوں گا۔ اپنا بدلہ لوں گا۔


متعلقہ خبریں