مسلم لیگ ن ججز کے ریفرنسز کا معاملہ ایوان میں اٹھائے گی

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد:پاکستانی پارلیمان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں اختتام پذیر ہوگیاہے، مسلم لیگ ن نے ججز کے ریفرنسزکا معاملہ ایوان میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم  لیگ ن سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اس حوالے قراردادیں لائیگی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدراور رکن قومی اسمبلی  شاہد خاقان عباسی اورسینیٹرراجہ ظفرالحق نے اجلاس کی مشترکہ طورپر صدارت کی ۔

اجلاس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، رانا تنویرحسین، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب،سینیٹر مشاہد اللہ خان،سابق وزیرقانون پنجاب و رکن قومی اسمبلی  راناثناءاللہ اور دیگراراکین سینیٹ و قومی اسمبلی شریک ہوئے۔

راجہ ظفرالحق, مشاہد اللہ خان, چوہدری تنویر سمیت دیگر سینٹرز اجلاس سے اٹھ کرسینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف ریفرنس دائرکیے جانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف تحریک چلانےپر غور کے ساتھ ساتھ آج ہونے والی ایوانوں کی کارروائی میں مسلم لیگ ن کی حکمت عملی پر بحث کی گئی ۔

اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں رانا تنویرحسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ججز کے ریفرنسز کے معاملے کو ایوان میں اٹھائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم  لیگ ن سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اس حوالے قراردادیں لائیگی۔

یہ بھی پڑھیے:ججز کے خلاف ریفرنس کا معاملہ، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  گزشتہ روزکہا کہ  تھا کہ اجلاس میں عدلیہ پر حکومتی حملے، اس کے مضمرات و اثرات پر غور کیا جائے گا اور اسے ناکام بنانے کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں