اداکار علی ظفر کی والدہ ہوم اکنامکس کالج کی مستقل وائس چانسلر تعینات

اداکار علی ظفر کی والدہ ہوم اکنامکس کالج کی مستقل وائس چانسلر تعینات

پنجاب حکومت نے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی والدہ  ڈاکٹر کنول امین کو ہوم اکنامکس کالج  لاہور کی مستقل وائس چانسلر تعینات کردیا۔

ڈاکٹر کنول امین پنجاب یونیورسٹی میں انفارمیشن مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی پروفسیر ہیں،گورنر پنجاب نے کنول امین کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیےہیں۔
محکمہ  ہائر ایجوکیشن نے ڈاکٹر کنول امین کی بطور وائس چانسلر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

ڈاکٹر کنول امین دو مرتبہ فل برائٹ فیلوشپ، تین مرتبہ بیسٹ انٹرنیشنل ریسرچ پیپر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔

جاپان کی یونیورسٹی آف سکوبا میں بطور پروفیسر فیلوشپ حاصل کرنے کا اعزاز بھی  ڈاکٹر کنول امین کو حاصل ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے ڈاکٹر کنول امین کو بیسٹ ٹیچر اور بیسٹ ریسرچ پیپر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

ڈاکٹر کنول امین کے قومی و بین الاقوامی جرائد میں لگ بھگ  100 تحقیقی مقالہ جات شائع ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر کنول امین کی تعیناتی ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے پارلیمنٹ سے منظور شدہ ایکٹ کے مطابق کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پنجاب کی کئی سرکاری جامعات تاحال مستقل وائس چانسلر سے محروم

ہوم اکنامکس کالج کے اسٹاف، ملازمین اور طلباء کی جانب سے ڈاکٹر کنول امین کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں