پی آئی اے کے تربیتی طیارے کی جنگل میں ہنگامی لینڈنگ


پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن (پی آئی اے) کے ایک تربیتی طیارے سیسنا 172 کو تیکنیکی خرابی کے باعث کیٹی بندر کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ خوش قسمتی سے پائلٹ اور اسٹوڈنٹ دونوں مکمل محفوظ رہے۔

ترجمان پی آئی نے  ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ طیارہ نے کراچی سے صبح 9 بجے اڑان بھری اور تقریبا” 40۔9 پرطیارے میں  تیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ۔

طیارے میں تیکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث پائلٹ نے کمال مہارت سے کیٹی بندر کے قریب طیارہ اتار لیا۔ طیارے کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

ٹھٹھہ پولیس کے مطابق کیٹی بندر کے علاقے سمان گولائی کے پاس پی آئی اے فلیٹ کا چھوٹا طیارہ  تربیتی پرواز کے دوران  انجن میں خرابی کے باعث فوسٹ لینڈنگ  پر مجبور ہوا۔

جہاز کا اگلا حصہ زمین میں دھنس گیا ۔ پائلٹ نے ہوشیاری سے جہاز کو جھاڑیوں میں اتاراتھا جس کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پـڑھیے:سوڈان میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،سات افراد ہلاک

جہاز میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ حادثے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے  اور پائلٹ کے طبعی معائنے کیلئے خصوصی میڈیکل ٹیم پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں