کرس گیل نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کرس گیل نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے مار دیے

فائل فوٹو


ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ورلڈکپ 2019 کے پہلے ہی میچ میں ایک ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے اور ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 40 چھکے مارنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

کرس گیل نے آج پاکستان کیخلاف 34 گیندوں پر تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ ورلڈ کپ کے 27 میچ کھیل کر حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی مایوس کن کارکردگی، ویسٹ انڈیز 7 وکٹوں سے کامیاب

قبل ازیں مذکورہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اے بی ڈی ویویلیئرز کے پاس تھا جنہوں نے 23 میچوں میں 37 چھکے لگائے۔

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ ورلڈکپ کے 46 مقابلوں میں 31 چھکے لگا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر اور بلے باز برینڈن مکلم 34 میچوں میں 29 چھکے لگا کرچوتھے نمبر ہیں۔

بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر اور سینتھ جیسوریا 27 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں