’ملالہ سے ہی بیٹنگ کروالیتے۔۔۔‘

ملالہ کے ہلکے پھلکے تبصرے پر بھارتی سیخ پا

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے بھائی خوشحال یوسفزئی نے اپنی بہن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہی حتمی گیارہ کھلاڑیوں میں شامل کرلیا جاتا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج ورلڈ کپ مہم کا انتہائی مایوس کن آغاز کیا اور پوری ٹیم ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 105 رنز ہر ڈھیر ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز نے 106 رنز کا ہدف باآسانی 14ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ملالہ نے ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک میچ میں بلے بازی کی تھی جس کی سوشل میڈیا میں بھرپور انداز میں پذیرائی کی گئی تھی۔

کرکٹ کے عالمی کپ کے موقع پر 10 اقوام کے کھلاڑی اور فنکار اکٹھے ہوئے تو انہوں نے 60 سیکنڈ کی ’گلی کرکٹ‘ کھیلی جس میں پاکستان کی نمائندگی ملالہ یوسف زئی اور کرکٹر اظہر علی نے کی۔

مزید پڑھیں: ملالہ کے ہلکے پھلکے تبصرے پر بھارتی سیخ پا

اس کھیل میں بھارت کی جانب سے انیل کامبلے اور اداکار فرحان اختر کھیلے، انہوں نے 60 سیکنڈ میں فقط 19 رنز بنائے جبکہ ملالہ یوسف زئی اور اظہر علی نے 38 رنز بنائے۔

گلی کرکٹ کے اس دلچسپ کھیل میں پاکستان ساتویں اور بھارت آخری نمبر پر رہا تھا۔


متعلقہ خبریں